اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹی اداروں نے وزرات داخلہ حکام کو آزادی مارچ کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کردیا ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیا کہ میڈیا کوریج سے دھرنا شرکاء میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،شام دھرنے شرکاء کی تعداد تقریباً 20 ہزار سے زائد تھی اور دھرنے میں 7ہزار سے زائد طلباء رات کو جڑواں شہر میں مدارس اور گھروں میں واپس چلے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ دھرنے میں جے یو آئی ف کا وینگ انصار اسلام سکیورٹی فرائض انجام
دے رہا ہے،انصار اسلام وینگ کے شرکاء نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں اور تربیت یافتہ ہے۔ذرائع کے مطابق صبح کے وقت دھرنے کے شرکاء کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث کسی قسم کے آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔ذرائع نے بتایاکہ دھرنہ ختم کروانے کے لیے پولیس آپریشن کیا گیا تو انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔ذرا ئع کے مطابق جے یوآئی ف رہنما مسلسل کنٹینر سے شرکاء کے مذہبی جذبات اور حکومت سے تصادم پر اکسا رہے ہیں۔