جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

لیگی ممبر قومی اسمبلی کے بھائی اورمعروف قانون دان امجد وٹوکی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد،افسوسناک انکشافات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم (این این آئی)معروف قانون دان میاں محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ کی گھر سے تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے مقتول کو انکے گھر میں تشدد کر کے قتل کیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو نامعلوم قاتلوں نے گلے میں رسی ڈال کر گلا گھونٹ دیا اور سر پر اینٹوں کے وار کر کے قتل کیاگیا،پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ لاہور گئے ہوئے ہیں اور وہ گھر میں اکیلے تھے اور جب وہ کچہری نہیں پہنچے تو انکی تلاش کی گئی جبکہ ہمسایوں نے لاش کی

بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے گھر سے تالے توڑ کر لاش برآمد کی، معروف قانون دان کے قتل پر علاقہ بھر مین خوف ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، واضح رہے کہ مقتول سابق وفاقی وزیر میاں یٰسین خان وٹو اور موجودہ لیگی ایم این اے میاں معین خان وٹو کے کزن کے بھی قریبی عزیز تھے، پولیس نے انکے ملازم کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…