پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفے، اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی،پیپلزپارٹی  اورن لیگ نے حیرت انگیز موقف اپنالیا،جے یو آئی(ف) کا انتباہ،دلچسپ صورتحال

3  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو مشترکہ فیصلہ کریں گی اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ ایک انٹرویومیں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ان کی جماعت شروع دن سے ہی دھرنے کی سیاست کے حق میں نہیں ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن کی اس تحریک کا انجام عمران خان کے استعفے اور ملک میں نئے انتخابات کے اعلان پر ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت دیوار پر لکھا پڑھ لے، نئے انتخابات کا اعلان تو وزیراعظم کے اختیار میں ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کا آپشن اس تحریک کا آخری وار ہوگا۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اکر خان درانی نے کہا کہ استعفے پر بھی وزیراعظم عمران خان یوٹرن لیں تو بڑی بات نہیں ہوگی۔اکرم درانی کا کہنا تھا کہ استعفے میں دیر سے نقصان ہی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپوزیشن کو بھی مجبور کر رہی ہے، کیونکہ ہم ڈی چوک جاکر معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرناچاہتے۔ عوامی نیشنل پارٹی  کے رہنما میاں افتخار نے کہا کہ وزیراعظم ہمیں جیلوں سے نہ ڈرائیں، ہم جیلوں کے عادی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…