اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانا مافیا سے نمک حلال کرنے میں پیش پیش فردوس عاشق اعوان باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا مافیا سے نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں، انہیں اپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے،ان کا حکومت کیساتھ جھگڑا عوام کیلئے نہیں اپنے بچوں کیلئے ہے،یہ سب منتخب حکومت کیخلاف سازش کر رہے ہیں لیکن یہ ناکام ہوں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا غریب عوام کے لئے نہیں بلکہ اسعد محمود، آصف زرداری کا جھگڑا بلاول کے لئے، نواز شریف کا جھگڑا مریم کے لیے، شہباز شریف کا جھگڑا حمزہ شہباز کے لئے اوراسفندیار ولی خان کاجھگڑا ایمل ولی کے لئے ہے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے یہ پاکستان پر گزشتہ 35 سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے۔ آج جب یہ اکٹھے حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 22 کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ہمنوا ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…