اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ نومبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا،وفاقی کابینہ آزادی مارچ سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لے گی،کابینہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔ کابینہ کو کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈہ کا جائزہ لے
گی،وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ وفاقی کابینہ لیجیسلیٹو کمیٹی برائے کابینہ کے فیصلون کی توثیق کرے گی، کابینہ سی ڈی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ الیکٹرک وہیکل پالیسی 2019 کی بھی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کراچی کے ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی،کابینہ اجلاس میں نادرہ کا مالی سال 2018 سے 2018 کا آڈٹ کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ میجر جنرل عامر مجید کی بطور ڈی جی رینجرزپنجاب کی تقرری کی بھی توثیق کرے گی۔