ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

“آپکو کیسے پتہ کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے؟

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رپورٹر نے انصار السلام کے ورکرز سے پوچھا کہ آپ لوگ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آئیں ہیں تو یہ ڈنڈے آپ کے ہاتھوں میں کیوں ہیں ؟ آپ نے کس سے لڑنا ہےاور بتائیں کہ عمران خان کی حکومت کی سب سے بری بات آپ کو کیا لگتی ہے ۔ سوال کے جواب میں جے یو آئی (ف) کی سیکیورٹی پر مامور شخص کا کہنا تھاکہ

یہ ڈنڈا ہمارے بڑوں نے ہمیں دیا ہے ۔ یہ ڈنڈا ہمیں عوام کو کنٹرول کرنے کیلئے دیا گیا ہے کسی سے لڑنے کیلئے نہیں ۔ عمران خان گستاخ رسولؐ ، گستاخ صحابہؓ اور ہمارے ملک و معیشت کیلئے یہ خطرہ بن چکا ہے ۔ رپورٹر نے گستاخی پر سوال پوچھا لیا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ بتائیں کہ عمران خان نے کیا گستاخی کی ہے ۔ جس پر خاکی وردی میں ملبوس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے آسیہ ملعونہ کو رہا کیااسے عدالت نے نہیں بلکہ عمران خان نے ڈیل کے تحت رہا کیا ہے ۔ دوسرا پوئنٹ یہ ہے کہ جو صحابہ ؓ غزوہ بدر میں گئے جو پیچھے رہ گئے تھے ان کے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بزدل تھے ڈر گئے تھے جو مال غنیمت ملا اس پر اس نے کہا کہ صحابہ نے لوٹ مار کی ہے ۔ جبکہ ایک اور خاکی وردی میں ملبوس شخص کا کہنا تھا کہ عمران خان کا استعفیٰ اس لیے چاہیے کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے ، یہ جعلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے ۔ یہودی ایجنٹ ہمارے قائدین بولتے ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک یہودی ایجنٹ ہے ۔ یہ قادیانیوں کو تسلیم کرتا ہے اور امریکہ و یورپ میں یہودیوں کیساتھ تعلقات بنانا چاہتا ہے ۔ اس کے اپنے بچے امریکہ میں ہیں ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ امریکہ جانے سے کوئی یہودی ہو جاتا ہے لیکن ہماری قائدین بولتے ہیں یہ یہودیوںکا ایجنٹ ہے اس پر ہمار ا مکمل یقین ہے ۔ ‎‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…