اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ڈیوٹیاں پر تعینات اہلکار ناقص کھانا کھانے پر مجبور ہوگئے ۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ کھانے کے سالن سے بدبو آ رہی ہے،کھانے میں دیئے جانے والا گوشت بھی پرانا ہے۔پولیس اہلکار کے مطابق افسران سے درخواست ہے تازہ کھانا اور نان کی جگہ تازہ روٹیاں دی جائیں۔