اسلام آباد(آن لائن) مولانا فضل الرحمن کی ڈی چوک کی طرف پیش قدمی اور وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ مولانا نے معاہدہ کیا ہے کہ ہم ایک جگہ رہیں گے اور یہ کہہ رہے ہیں ہم وزیر اعظم کو گرفتار کر لینگے، پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
مولانا نے حکومت سے ایک جگہ رہنے کامعاہدہ کیا ہوا ہے اور یہ کہ رہے ہیں ہم وزیر اعظم کو گرفتار کر لینگے،ہمیں بھی اس حکومت سے نجات چاہیے،انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی تمام جماعتوں کی نمائندہ کمیٹی ہے اور اس میں بھی ڈی چوک کی طرف پیش قدمی کی کوئی بات نہیں ہوئی،اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ ملک پر اس وقت ایف ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے اور یہ لشکر لیکراسلام آباد آگئے ہیں 2014 میں بھی یہ کچھ ہوا جو آج دھرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہابھی تو مذہبی مسئلہ کوئی بنا ہی نہیں۔