اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرا بیٹا مدرسے میں پڑھتا ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں اسے زبردستی لے کر جایا گیا۔والد پھٹ پڑا، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں ایک بے بس باپ کہتا ہے کہ جب میں مدرسے میں اپنے بیٹے سے ملنے گیا تو مجھے بتایا گیا کہ وہ تو مولانا کے جلسے میں جا چکا ہے۔جب میں نے مدرسے کے مولانا سے بات کی کہ میرا بیٹا غائب ہے
تو اس نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔طالب علم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے بچے کو مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا ہے تاہم اسے میری اجازت کے بغیر لے کر جایا گیا۔ اب مجھے اور میرے بچے کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں؟ آخر اس میں ہم دونوں کا کیا قصور ہے۔بچے کے والد نے مزید کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ مستقبل میں بچے کی پڑھائی پر اثر ہو گالہذااس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔