اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ عمران خان لبنان کے وزیراعظم کی طرح مستعفی ہو جائیں۔آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدر ی نے کہا کہ عمران خان لبنان کے وزیراعظم کی
طرح عوام کی آواز سنیں اورکابینہ سمیت مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں یہ ایک یا دو دن کا دھرنا نہیں بلکہ یہ تحریک ہے جسے انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک ملک اور عوام کو جھوٹ کی بنیاد پر چلاتے رہیں گے۔