ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

آزادی مارچ اسلام آباد ایکسپریس وے پہنچ گیا،شرکاءکی تعداد کتنی ہے؟ نجی ٹی وی کی رپورٹ، بڑا دعویٰ کردیا‎

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے، آزادی مارچ روات ٹی چوک کراس کرتے ہوئے اسلام آباد ایکسپریس وے کورال چوک کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کا قافلہ انتہائی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے کیونکہ اس میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں،

میڈیا ذرائع کے مطابق اس وقت پشاور موڑ جلسہ گاہ میں شرکاء کی تعداد تقریباً چار ہزار ہے، مزید قافلے جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہیں، پشاور سے مرکزی قافلہ بھی ابھی تک نہیں پہنچ پایا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے پہنچنے کے بعد ہی پشاور کا مرکزی قافلہ پشاور موڑ جلسہ گاہ میں پہنچے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی جلسہ اور خطاب بھی کل بروز جمعہ کو ہی کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے حکومتیں نہیں گرتیں،جے یو آئی کے مطالبات میں ابہام ہے مولانا فضل الرحمان معاہدے کی پاسداری کریں، ہر سال کے بعد انتخابات ہونا شروع ہو جائیں تو ملک اور معیشت نہیں چل سکتی، تھوڑا انتظار کرلیں حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ابھی تو ایک سال ہوا ہے،آزادی مارچ پر حکومت کا رویہ جمہوری تقاضوں کے مطابق ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جو زیادتیاں کی گئی ہیں اسے قومی و بین الاقوامی میڈیا اجاگر کر رہا تھا تاہم اب میڈیا کی توجہ بٹ گئی ہے۔بھارت کا میڈیا اس وقت مطمئن ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ کسی حد تک کامیاب ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا سمجھتا ہے کہ پاکستان کی کشمیر کے مسئلے پر جو توجہ تھی آج وہ اپنے اندرونی معاملات پر مصروف ہے اور ان کی جان چھوٹ رہی ہے، بیانیہ تبدیل کرنے کے لیے کسی حد تک یہ احتجاجی ریلی ان کے لیے کارساز ثابت ہوی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہاہے، مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں موجودہیں، لیکن بھارت مسئلہ کے حل سے کتر ارہاہے۔9نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے اور کرتار پور راہداری کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ ہماری طرف سے جذبہ خیرسگالی کا پیغام ہے اور اس کی وجہ سے سکھ برادری پاکستان کی اس کوشش سے خوش ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تقسیم کی جو تلخی تھی اس پر کرتار پور راہداری نے مرہم رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی ہے اور چند روز قبل ہی ملک میں دیوالی منائی گئی، یہاں مندر، گردوارے گرجا گھر سب آباد ہیں اور کسی کو کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…