اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی ادارے آج بروز جمعہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،جے یوآئی(ف) کا آزادی مارچ گزرنے کے بعد فیض آباد پل بھی کھول دیا جائے گا،ریڈ زون کی سیکورٹی برقرار رہے گی جبکہ کشمیر ہائی وے کے ساتھ متصل سیکٹرز پر واقع یونیورسٹیاں اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کریں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام کے مطابق آج بروزہ جمعہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے
کھلے رہیں گے صرف کشمیر ہائی وے پر پشاؤر موڑتک سڑک ٹریفک کیلئے جزوی طور پر بند ہوگی اس علاوہ اسلام آباد کی دیگر تمام شاہراہیں کھلی رہیں گی ڈپٹی کمشنر کے مطابق فیض آباد پل پر کھڑی رکاؤٹیں بھی جے یوآئی کی ریلی گزرنے کے بعد ہٹا دی جائیں گی اورشہری معمول کے مطابق اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے ڈپٹی کمشنر کے مطابق کشمیر ہائی وے کے ساتھ متصل سیکٹرز پر قائم یونیورسٹیز کو چھٹی کے حوالے سے اختیار دیدیا گیا ہے۔