ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیزگام حادثہ، سیاسی بیان بازی کے بجائے جانی نقصان کے حقیقی اسباب کا تعین اولین ترجیح ہونا چاہیے، عبداللہ حمید گل کا مطالبہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر) تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل نے تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور صدمے کا اظہارکرتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان بازی کو ایک طرف رکھ کر ان قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے حقیقی اسباب کا تعین اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ عبداللہ حمید گل نے کہاکہ ریل کے پے درپے حادثات کی بنیادی وجوہات کا ادراک اور ان کا تدارک کئے بغیر وقتی بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں۔ حادثات و و۱قعات پر مٹی ڈالنے کا رویہ تبدیل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ عوامی سواری ہے،لیکن اس واقعے سے اندازہ ہورہا ہے کہ اس میں سامان کی جانچ پڑتال کا کوئی نظام موجود نہیں۔ اسی طرح کے کسی نظام کی عدم موجودگی مزید بھی حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔ اس حادثہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ریل کی بوگیوں میں آگ بجھانے والے آلات بھی موجود نہیں۔ عبداللہ حمید گل نے کہاکہ ٹرین میں ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں، اس کی اصلاح کے لئے بیان بازی اور سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے توجہ، سنجیدگی اور قومی جذبے سے اقدامات کئے جائیں۔ عام آدمی کی زندگی کو سیاسی بیانات کی نذر کردینے سے بڑی سفاکی اور بے رحمی اور نہیں ہوسکتی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…