جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

”امپائر“ کس کے ساتھ ہے؟مارچ کے پلان ٹو اور تھری کا اعلان کون کرے گا؟حکومت اپنے ترجمانوں کو لگام دے ورنہ۔۔! جمعیت علماء اسلام (ف) نے دھمکی دیدی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لورالائی(این این ائی) جمعیت علماء اسلام(ف) بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آ زادی مارچ اسلام آباد میں اپنے اہداف میں ضرور کامیاب ہوگی ہماری تحریک کے پیچھے ایمپائر کی انگلی نہیں بلکہ مارچ کے دباؤ کے نتیجے میں حکومت کو گھر بھجیں گے

انہوں نے کہا کہ مارچ کے پلان ٹو اور تھری کا اعلان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان خود کرینگے انہوں نے کہا کہ مارچ کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک بھی چلا سکتے ہیں جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ضروری صلاح و مشورہ بھی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا اپشن پر بھی غور کیا جاسکتا ہے  یہ سارے کارڈ استعمال کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے جس پر ہمیں بڑی تشویش ہے اللہ سے دعاء ہے کہ انھیں جلد صحتیابی ملے انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے قائدین کے خلاف بد زبانی پر اپنے ترجمانوں کو لگام دیں ورنہ ہم نے زبان کھولی تو یہ کسی کو بھی اپنا منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے دو ہزار چودہ میں دھرنا دیا تو ٹھیک تھا لیکن ہمارے لیئے ناجائز یہ منطق ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے ہمارا مارچ کراچی سے چلا اور اسلام اباد تک پہنچ گیا لیکن ہم نے تو ایک گملا نہیں توڑا پی ٹی ائی والوں نے پارلیمنٹ پی ٹی وی اور سپریم کورٹ پر ہلا بولا اور توڑ پھوڑ کی انکے خلاف اج تک مقدمات درج ہیں انہوں نے کہا کہ  حکومت جان بوجھ کر حالات کو خراب کر کے ہمیں اپنے جمہوری اور ائینی حق سے محروم کرنا چاہتی ہے جس کی کسی صورت اپوزیشن اور جے یو ائی ف کے کارکنان اسکی اجازت نہیں دینگے  اپوزیشن پر امن مارچ کرنا چاہتی ہے ہم ہمیشہ سے ہی توڑ پھوڑ کے خلاف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…