پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزادی مارچ رات کہاں گزارے گا؟ اسلام آباد کب داخل ہو گا؟ انتظامیہ نے بھی حکمت عملی طے کر لی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر 27اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ جمعرات کو راولپنڈی کے راستے اسلام آباد پہنچے گا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی جمعیت علما اسلام (ف)نے آزادی مارچ کے شرکا کے استقبال اور جبکہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ وپولیس نے امن و امان کی صورتحال کے کنٹرول کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کے

خدشات کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 1روزہ تعطیل کااعلان کر دیا ہے جبکہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے جمعرات کو شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ آج کا امتحان پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے آزادی مارچ کے انتظامات کے لئے جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں قائم 3رکنی آرگنائزنگ کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پہنچنے والے مرکزی قافلے کے استقبال کے لئے روات، فیض آباد اور 26نمبر چونگی میں 3بڑے استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن وجے یوآئی اسلام آباد کے ترجمان مفتی اویس عزیز نے”آن لائن“کو بتایا کہ لاہور سے آنے والے مرکزی قافلے کے لئے جی ٹی روڈ روات اورراولپنڈی سے آنے والے قافلوں کے لئے فیض آباد فلائی اوور پر،استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گاجبکہ آزاد کشمیر سے آنے والے قافلوں کے استقبال کے لئے بہارہ کہو اور خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلوں کے استقبال کے لئے 26نمبر چونگی کے قریب موٹر وے چوک پر استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں پر قافلوں کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور آزادی مارچ کے شرکا کو پانی، جوس اور کھانوں سے تواضع کی جائے گی انہوں نے کہا بعض لوگ آزادی مارچ کو دھرنے سے

منسوب کر کے منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جبکہ قیادت کی جانب سے فی الوقت دھرنے کی کوئی کال نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ مارچ پر امن ہو گا لیکن انتظامیہ و پولیس نے کسی بدمزگی کی کوشش کی تو پھر خود بخود پورا ملک جام ہو جائے گاادھر راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آزادی مارچ کی آمد کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تمام اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینر لگا دیئے ہیں ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں کسی بھی بد امنی کے

سدباب کے لئے 500اینٹی رائٹ آہنی بیریئر،ملازمین کے لئے 1500اینٹی رائٹ سامان اور خار دار تاروں کے 2ہزار بنڈل راولپنڈی پہنچائے گئے ہیں اسی طرح آنسو گیس کے 20ہزار لانگ رینج شیل،20ہزار شارٹ رینج شیل،500شیل فائر گن،5ہزار آنسو گیس گرنیڈاور2ہزار گیس ماسک، اسی طرح 2ہزار بلٹ پروف جیکٹیں،500رائفل 12بور اور 20ہزار ربر بال،6کرینیں،5واٹر کینن،5اے پی سی وین،3واٹر ٹینکر،5ایمبولینس،10بڑی اور10چھوٹی پریزن وین،20پک اپ اور 20بسوں کے علاوہ بم ڈسپوزل سکوارڈ کے15تربیت یافتہ ملازمین بھی تعینات کئے گئے ہیں

ادھرپولیس ذرائع کے مطابق آر پی اواور سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس موقع پر3ہزار اہلکاروں کی نفری دوسرے اضلاع سے منگوائی گئی ہے ریزروپولیس،اینٹی رائڈ فورس،ایلیٹ فورس اور پنجاب کانسٹیبلری سمیت مجموعی طور پر10ہزار سے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے اہلکاربھی ڈیوٹی دیں گے انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رہنے کی صورت میں انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے راستوں کی بندش نہیں کی جائے گی سٹی پولیس افسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے واضح کیا کہ حالیہ صورتحال میں معاشرتی امن کے قیام اور رول آف لا کے لئے تمام پلان تیار کر لئے گئے ہیں،مجاز ہائیر اتھارٹیزقانون کے مطابق بنائے گئے جس پلان پر عمل در آمد کا کہیں گے راولپنڈی پولیس اس پر فوری عمل کر کے قانون پر

عمل داری کے حوالے سے مثبت نتائج دے گی ایس ایس پی آپریشن طارق ولائت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی پوٹھوہار سید علی،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود کے ہمراہ راولپنڈی کے داخلی راستوں کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی چھتری کے نیچے امن قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری جبکہ معاشرے کی ضررورت ہے،خدا کا شکر کہ راولپنڈی کی قانون پسند عوام،میرٹ پرست منتخب

عوامی نمائندوں،پروفیشنل میڈیا اور دیگر طبقہ ہائے زندگی کے تعاون سے راولپنڈی پولیس معاشرتی امن کے قیام میں مکمل کامیاب رہی ہے راولپنڈی پولیس کا ہر اہلکار اور آفیسر قانون کی بالادستی کے لئے ہمہ وقت اپنی پروفیشنل ڈیوٹی ادا کرنے کے لئے تیار ہے حالیہ ملکی صورتحال میں حتمی فیصلے مجاز ہائیر اتھارٹیز کو کرنا ہوتے ہیں جن پر عمل درآمد کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے ہر قسم کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے راولپنڈی پولیس کے ایک ایک اہلکار اور

اس کی معاونت کو آنے والی ریزرو فورسز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کو مکمل بریف کر دیا گیا ہے ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے امن و امان کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں واقع تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے دوسری جانب انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحان کے

تحت بروزجمعرات صبح کے وقت سائیکالوجی اور شام کے وقت ہسٹری،پرنسپل آف اکنامکس (کامرس)، ملٹری سائنس کے پرچے ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے ڈیٹ شیٹ میں کسی قسم کی کوئی ردوبدل نہ کی گئی ہے شامل امتحان ہونے والے تمام امیدواران شیڈول کے مطابق اپنے امتحانی مراکز میں پہنچ جائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی معلومات کیلئے کنٹرولرامتحانات کے فون نمبر 051-5450917, 051-5450918 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔آزادی مارچ کے شرکاء گوجر خان میں رات گزاریں گے اور صبح اسلام آباد کی جانب دوبارہ روانہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…