اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پورا ملک گھوم لیا ابھی تک آزادی مارچ والوں کے مطالبات کا پتہ نہیں چلا وہ کیا چاہتے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتا نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔ سندھ اور پنجاب نے فضل الرحمن کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتی ہے،دنیا میں کرپشن کیخلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روکنے کیلئے کیا جارہا ہے، بہرحال شوق پورا کر لیں