اسلام آباد(این این آئی)پاکستانیوں کی اکثریت نے کرپشن نہیں بلکہ مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ملک بھر میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ اس جواب میں یہ بات سامنے آئی کہ 53 فیصد پاکستانی مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے
ہیں جب کہ صرف 4 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔سروے میں شامل 23 فیصد افراد نے بیروزگاری، 8 فیصد نے کشمیر اور 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ سروے میں 4 فیصد نے پانی کے بحران، ایک فیصد نے لوڈ شیڈنگ اور ایک فیصد نے ڈینگی وائرس کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔