لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میری گرفتاری پر بھی انکوائری ہو گی،بڑے بڑے لیڈروں کو قتل کیا گیا،نواز شریف کے ساتھ بھی کچھ نہ کچھ ضرور ہوا ہے،وقت آنے پر بتائیں گے،گزشتہ ایک سال سے نواز شریف نے جس جدو جہد کا آغاز کیا ہے اس کا ایک قافلہ لاہور سے نکلا ہے،(ن) لیگ کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے آزاد مارچ میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیپٹن(ر) محمد صفدر نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور دیگر
کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کو ہائی جیک کیا گیا،عوام نے نتائج کو تسلیم نہیں کیا،عوام کو جینے دو اورووٹ کو عزت دو،مجھے اس لیے قید کیا گیا کے لوگ آزادی مارچ میں شامل نہ ہوں لیکن لوگ پھر بھی نکلے،خیبر پختوانخواہ سے ایک لاکھ لوگ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ عوام کی بالا دستی قائم ہو گی،آئی پنجاب نے مجھے گرفتار کروایا،میری گرفتاری پر بھی انکوائری ہو گی،بڑے بڑے لیڈروں کو قتل کیا گیا،نواز شریف کے ساتھ بھی کچھ نہ کچھ ضرور ہوا ہے،وقت آنے پر بتائیں گے۔