اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے،چیئرمین سینیٹ نے خانزادہ خان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔سینیٹ سیکرٹری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،خانزادہ خان کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ کی ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔سینیٹر خانزادہ خان مارچ 2015 میں چھ سال کی مدت کے لیے
سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔پیپلزپارٹی کی قیادت اور سینیٹر خانزادہ خان کے درمیان کافی عرصہ سے اختلافات چلے آرہے تھے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سینیٹر خانزادہ خان کے سیاسی طرزعمل سے ناراض تھے۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران بھی قیادت نے سینیٹر خانزادہ خان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔