لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیازی حکومت اتنا ہی ظلم کرے جتنا وہ بررداشت کر سکے، نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران نیازی پر ہوگی۔گزشتہ روز نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ
احتجاج کرنا سب کا آئینی حق ہے، مولانا فضل الرحمن پر امن احتجاج کررہے ہیں انہیں روکنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت انتہائی تشویشناک ہے، ڈاکٹرز ایک بیماری کا علاج کرتے ہیں تو دوسری شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت خرابی کی ذمہ دار حکومت ہے، حکومت اس کیس میں انصاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان پر ہوگی کیونکہ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ ان کی وجہ سے ہی نواز شریف کی صحت اس حالت تک پہنچی ہے۔ عمران خان کے بیان کے بعد میاں نواز شریف سے طبی سہولتیں واپس لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتقامی سیاست کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی بھی اس حکومت کو ریلیف کے لئے درخواست نہیں دیں گے۔ عدالت سے 8 ہفتے کی ضمانت ایک غنیمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتقامی سیاست کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی بھی اس حکومت کو ریلیف کے لئے درخواست نہیں دیں گے۔ عدالت سے 8 ہفتے کی ضمانت ایک غنیمت ہے۔