لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے معیشت کے پلیٹ لیٹس بھی خطرناک حد تک کم کر دئیے ہیں،تاجروں کی جانب سے دو روز کے لئے ملک شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان ہے،عوام مہنگائی، ٹیکسوں اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلے جا چکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جسے مسلم لیگ (ن) نے
ابھرتی معیشت بنایا،تبدیلی سرکار نے اسے ڈوبتی معیشت بنا دیا ہے۔تبدیلی وائرس نے معیشت اور ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔مزدوروں اور غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں،اناڑی اور نالائق حکومت پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا وژن 2025 پروگرام ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے،ملک کو مزید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ فوری نئے منصفانہ انتخابات ہیں۔