پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سکھوں کو خوش کرتے کرتے کہیں پاکستان مظلوم کشمیریوں کو ناراض نہ کر بیٹھے، انتہائی حیران کن بات کر دی گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان اور میثاق ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ محمد عبداللہ حمید گل نے کہاہے کہ کرتار پورہ راہداری کے ذریعے سکھوں کو خوش کرتے کرتے کہیں پاکستان مظلوم کشمیریوں کو ناراض نہ کر بیٹھے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس پر سمجھوتہ غداری کے مترادف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی خارجہ اور کشمیر پالیسی کے حوالے سے میثاق ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا

جس میں قومی اور عالمی تعلقات کے ماہرین،ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ بھارت امن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وتشدد کو رول بیک کر نے کے لیے حکومت کو خارجہ اور کشمیر پالیسی کو خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ”نظر ثانی“ کرنا ہوگی،اور بھارت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم اپنی تینوں مسلح افواج کے شانہ بشانہ تیار کھڑی ہے،مظلوم کشمریوں کو استصواب رائے کاحق دلایے بغیر شیر دل قوم چین سے نہیں بیٹھ سکتی ہے محمد عبدا للہ حمید گل نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور ہمیشہ امن کے خواہاں رہے ہیں مگر بدقسمتی کیساتھ ہماری امن پالیسی کو بھارت نے ہماری کمزوری سمجھ لیا ہے اور پاکستان کو اب باور کرانا ہوگا کہ پاکستان قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے اور دشمن کو کو کسی بھی مہم جوئی پر دندان شکن جواب دیا جاے گا تحریک نوجواناں کے سربراہ محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ہماری خارجہ آور کشمیر پالیسی کو دور حاضر کے جدید تقآضوں سے ہم اہنگ ہونا ضروری ہے انکا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسلہ تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے ہوگا اور بھارت پر دباو بڑھانے کے لیے پالیسوں اور پلانز کا ازسر نو جایزہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا ضروری ہے کہ پاکستان کرتار پورہ راہداری کے زریعے سکھوں کو خوش کرتے کرتے مظلوم کشمیریوں کو ناراض نہ کر بیٹھے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس پر سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…