اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

اپنا استعفیٰ اور وصیت نامہ تیار کرلیں، وزیراعظم عمران خان کو وارننگ دیدی گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اپنی لاہور رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں اور آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اس موقع پر اس موقع پر پروفیسر ساجد میر، قمر زمان کائرہ، اویس نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اویس نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادمیں بیٹھے چندلوگ کب تک قوم کی قسمت سے کھیلتے رہیں گے۔ ہم آئین کے تحفظ کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں،ہماری جنگ اقتدارکے لیے نہیں ہے بلکہ مہنگائی،

بیروزگاری اورلاقانونیت کیخلاف ہے۔ ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان اپنا استعفیٰ اور وصیت نامہ تیار کرلیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کا پلان اے ناکام ہوا تو پلان بی اور سی استعمال ہوگا۔ مارچ کے نتیجے میں حکومت گھر جائے گی اور یہی ملک و قوم کیلئے بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں، انہیں محض الزامات پرگرفتار کیا گیا ہے،انہیں فوری رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے کو اپوزیشن نہیں حکومت نقصان پہنچا رہی ہے،بتایا جائے کہ کابینہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر کتنی بات ہوتی ہے۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے کشمیر کو الگ کر کے دکھا دیا، بھارتی فوج حملہ کررہی ہے جبکہ ہماری حکومت اپوزیشن کے پیچھے پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ پہلے سے جاری ہے،بلاول بھٹو کراچی،کشمور اورتھرپارکر میں جلسے جلوس کررہے ہیں اوررحیم یار خان سے ہوتے ہوئے کشمیر تک جلسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جب سے مارچ کی تیاری کررہے تھے، کہا تھاساتھ شامل ہوں گے توہوگئے ٹوکن ہیں تو مکمل بھی شامل ہو سکتے ہیں۔کشمیریوں کے ساتھ مضبوط پاکستان ہی مقدمہ لڑسکتاہے،ملک کے آئین میں جو طریقہ کار ہے پاکستان کو اس کے مطابق نہیں چلایا گیا،عمران خان سے کوئی این آر او مانگ رہاہے نہ ضرورت ہے چھوڑوں گا نہیں سب باتوں پر تو آپ یوٹرن لے چکے ہیں۔علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگا ہ او رکنٹینر کے اندر رہنماؤں سے آئندہ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…