لاہور(این این آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ کیپٹن (ر)صفدر کو 2،2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کی ہدایت کی
گئی ہے۔مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے روبکار جاری کی گئی۔ ضمانت اور رہائی کی اطلاع پر بڑی تعداد میں کارکنان کیمپ جیل کے باہر پہنچ گئے اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر جیل سے سیدھا سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے سسر محمد نواز شریف کی عیادت کیلئے پہنچے۔