منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

بد عنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال،یوسف رضا گیلانی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کو سخت ترین سزا سنا دی گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا کو آرڈینیٹر خرم رسول کو سات سال ، پانچ ماہ اور پندرہ قید با مشقت ،آٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے ملزم خرم رسول کی طرف سے جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پرجائیداد ضبط کرنے حکم دیا۔معزز احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزم خرم رسول جس کے خلاف نیب نے بد عنوانی اور

اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی کمپنیاں بنا کر عوام کے کروڑوں روپے لوٹنے اور بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے الزام میں بد عنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھاجس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے معزز احتساب عدالت نے خرم رسول اور ان کے شریک ملزم اور سگے بھائی شاہد محمود کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پرنیب کے ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم خرم رسول کو(7)سال (5) ماہ اور 15دن قیدبامشقت اور8کروڑ 50لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ معزز احتساب عدالت نے ملزم خرم رسول کی طرف سے جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پرجائیداد ضبط کرنے کابھی حکم دیا۔ جبکہ شریک ملزم شاہد م محمود نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی جس پر نیب نے ان کی طرف سے لوٹی گئی کل رقم کا تخمینہ لگایا جو کہ ایک کروڑ 71لاکھ روپے تھی جس کو چئیرمین نیب کی منظوری کے بعدنیب نے معزز احتساب عدالت میں حتمی منظوری کے لئے پیش کی جس پر معزز احتساب عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور ی کے بعد ملزم شاہد محمود نے پلی بارگین کی رقم ایک کروڑ 71لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے۔ملزم خرم رسول مبینہ طور پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…