لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی نمرتا کماری کے کیس میں ورثاء نے مزید افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔لاڑکانہ میں نمرتا ہلاکت کیس کے سلسلے جاری جوڈیشل انکوائری منتقی انجام پر پہنچنے سے قبل ہی کئی پیچیدگیوں کا شکار ہوگئی ہے، انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ4نومبر کو وزارت داخلہ کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نمرتاہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی جائے گی جبکہ شامل تفتیش نمرتا کماری کے قریبی دوست مہران ابڑو اور علی شان میمن کے ڈی
این اے سیمپل میچ نہ ہونے پر مزید افراد کے ڈی این اے کرانے کے لئے نمرتا کماری کے ورثا رضامند نہیں ہیں۔لاڑکانہ میں نمرتا کماری کی لاش برآمد ہونے کے معاملے پر ڈی این اے رپورٹ میں نمرتا کماری کے کپڑوں اور خون کے جز سے مرد کے ٹیسٹ ملنے پر کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا۔پولیس کی زیر حراست نمرتا کماری کے قریبی دوست مہران ابڑو اور علی شان میمن کے بھی ڈی این اے رپورٹ میچ نہ ہونے پر کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔جوڈیشل انکوائری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مزید افراد کا ڈی این اے کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔