بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

شناختی کارڈ کی شرط پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال کس قدر کامیاب رہی؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں شناختی کارڈ کی شرط پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی شٹر ڈاون ہڑتال جزوی طور پر کامیاب ہوئی ہے۔ اسلام آباد کی تمام بڑی مارکیٹوں جزوی طور پر 70 فیصد بند رہیں سب سے زیادہ آبپارہ مارکیٹ کے تاجروں نے مکمل طور پر ہڑتال میں حصہ لیا جبکہ کراچی کمپنی۔ایف ٹین،جی ایٹ سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ کے زیادہ تر مارکیٹوں بھی ہڑتال کی وجہ سے بند ہی رہی ہیں تاجر یونین نے دن بھر تمام مارکیٹوں کا دورہ کیا اور

جہاں کہیں کوئی دکان کھلی نظر آئی اس کو بندکرنے کی تلقین کی گئی البتہ کسی بھی مارکیٹ میں کسی نا خوشگوار اور کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پشاور سمیت صوبے بھر میں جزوی ہڑتال کے باعث تاجروں کو ایک دن میں 2ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا دو روزہ ہڑتال کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ ہڑتال کے باعث دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی دو دن کی چھٹیاں دی گئی جس کے باعث ان کے گھر کے چولہے بھی بجھ گئے شہر میں بڑی بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہونے کے باعث دیہاڑ ی دار مزدور بھی متاثر ہو ئے تاجروں کے امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار بھی بند رہا سرکاری ذرائع کے مطابق تاجر روزانہ لاکھوں روپے کا کاروبار کرتے ہیں جس میں ہزاروں روپے کا منافع انہیں ہوتا ہے تاہم ایک روز ہڑتال کے باعث حکومت کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی بری طور پرنقصان ہوا ہے۔ تاجروں کے کاروبار بند رہا ذرائع نے بتایا ہے کہ ہڑتال سے سب سے زیادہ متاثر تاجر خود ہو ئے ہیں پشاور میں تاجروں نے صبح کے اوقات کار میں ہڑتال کی جبکہ شام کے بعد شہر کے بیشتر مقامات پردکانیں کھل گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…