پشاور(آن لائن)جے یو آئی اب آزادی مارچ کے قافلے جی ٹی روڈ کی بجائے موٹروے سے جائیں گے۔ تمام قافلے رشکئی انٹر چیج سے بڑے جلوس کی شکل میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام خیبر پختونخوا سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا آزادی مارچ کے لئے روٹ تبدیل کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔آزادی مارچ کے قافلے جی ٹی روڈ کی بجائے موٹروے سے روانہ ہوں گے۔ پشاور، خیبر، مہمند، باجوڑ اور جنوبی اضلاع کے قافلے 31 اکتوبر کو 2 بجے جے یو آئی صوبائی
سیکرٹریٹ پشاور سے روانہ ہونگے۔اپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیر پاؤ چارسدہ انٹرچینج پر قافلے کے قیادت کریں گے جبکہ اے این پی کے مرکزی قائد اسفند یار ولی خان رشکئی انٹر چینج پر قافلے میں شریک ہوں گے۔ملاکنڈ، دیر بالا، سوات اور بونیر کے قافلے صوابی انٹر چینج پہنچیں گے جبکہ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور کا قافلہ 4 بجے حسن ابدال پہنچنے گا جہاں سے تمام قافلے اکٹھے ہو کر اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔