اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دس لاکھ لوگ بھی اسلام آباد آ جائیں تو ریاست کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ان لوگوں کی سیاست قبرستان والی ہے جبکہ ہماری چاند پر جانے والی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے آج (ن) لیگیوں اور پیپلز پارٹی والوں کے چہرے پر مسکراہٹ ہے، آزادی مارچ کے ایجنڈے کو سب دیکھ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کا استعفیٰ لینے آ رہے ہیں مگر ہماری سیاست چاند کی ہے اور لیگیوں کی سیاست قبرستان کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ دس لاکھ لوگ آ بھی جائیں تو ریاست کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ریاست اور حکومت سے مضبوط کوئی چیزنہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر دھرنے والے مار دھاڑ نہیں کریں گے تو ریاست بھی ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے گی بلکہ ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے ہمارے تعلقات حافظ حمد اللہ سے بھی اچھے ہیں وہ مجھے دعوت دیں گے تو میں ان کے پاس دھرنے میں چائے پینے جاؤں گا، ہمارے دھرنے میں انٹرٹینمنٹ تھی اس وجہ سے میڈیا چوبیس گھنٹے لائیو دیکھاتا رہا ہے۔ مولانا کا دھرنا بور ہے اس وجہ سے میڈیا کوریج نہیں دے رہا۔ تو میں ان کے پاس دھرنے میں چائے پینے جاؤں گا، ہمارے دھرنے میں انٹرٹینمنٹ تھی اس وجہ سے میڈیا چوبیس گھنٹے لائیو دیکھاتا رہا ہے۔ مولانا کا دھرنا بور ہے اس وجہ سے میڈیا کوریج نہیں دے رہا۔