اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد خاتون اینکرکے ترش اور سخت سوالات برداشت نہ کر سکے۔ نجی ٹی وی اینکر پر پی ٹی آئی سے پیسے لینے سمیت متعدد الزامات لگا دیئے۔ اینکر ششدر رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب خاتون اینکرز نے آزادی
مارچ کے حوالے سے حافظ حسین احمد سے ترش اور سخت سوالات کیے تو وہ غصے میں آگئے اور خاتون اینکر پر پی ٹی آئی کی حکومت سے پیسے لینے جیسے الزامات لگا دیئے اور خاتون اینکر کی ذاتیات پر بات کرتے رہے جس پر خاتون اینکر ششدر رہ گئیں اور حافظ حسین احمد کو بار بار ذاتیات پر بات نہ کرنے کا کہتی رہیں۔