اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرینس میں طبی بنیادوں پر آٹھ ہفتوں کے لیے ضمانت سے متعلق کیس کا عبوری حکمنامہ جاری کر دیا۔ منگل کو تحریری عبوری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا۔عدالت بیس لاکھ روپے کے دومچلکوں کے عوض آٹھ ہفتوں کی ضمانت منظور
کرتی ہے۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ آٹھ ہفتوں کے بعد درخواست ضمانت کے حوالے درخواست گزار پنجاب کی صوبائی حکومت سے رابطہ کرے۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ پنجاب حکومت کے فیصلے تک درخواست گزار ضمانت پر رہیگا۔ فیصلے میں کہاگیا کہ اگر درخواست گزار پنجاب حکومت سے مقررہ وقت میں رابطہ نہیں کرتا تو ضمانت منسوخ ہو جائے گی۔