پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کو فیصلے میں ریلیف دیا گیا،سزا موجود ہے،فیصلے کا دوسرے کیسز پر کیا اثر پڑے گا؟معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کے انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے سیاسی محاذ پر کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، مولانا زور لگا کر نواز شریف کو دھرنے میں لے کر چلے جائیں تو رونق میلہ لگ جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ حکومت نے علاج کے حوالے سے نواز شریف کو تمام سہولیات دیں، 8 ہفتے بعد بھی اگر خدانخواستہ وہ ٹھیک نہیں ہوتے تو پھر پنجاب حکومت کو درخواست دیں گے۔ عدالت نے سارا آپشن 8 ہفتے کے بعد رکھا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پیرول پر رہائی باقی قیدیوں کو بھی ملتی ہے لیکن باہر جانے کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونا ضروری ہے۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ قانون کے مطابق بیرون ملک کی درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے متوازن فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے بحث کے دوران چار آپشنز بتائے تھے جن میں سے پہلے تینوں آپشنز کو ملا کر فیصلہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو فیصلے میں ریلیف دیا گیا لیکن سزا تو موجود ہے۔ اگر نواز شریف کو 8ہفتوں کے بعد علاج کی ضرورت نہیں ہوگی تو واپس جیل جائیں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ دوسرے کیسز کے لیے بھی مثال بن گیا ہے، فیصلے کو عبوری فیصلہ سمجھتا ہوں، عدالت کا فیصلہ کسی کے حق یا خلاف ہو سب کو احترام کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…