اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے آزادی مارچ کے قافلے میں شامل قائدین کے کنٹینرز پر جانے کااعلان کر دیا ہے ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ کنٹینرپر جائیں گے ،مرغ اور چھولے کھائینگے ۔فیصل واوڈا کی فرمائش پر حافظ حمد اللہ نے حلوے کی پیشکش بھی کر دی ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ این او آر یا کرپشن کسی صورت بڑھنے نہیں دینگے ۔انہوںنے کہاکہ احتجاج کےلئے نہ پیپلز پارٹی کے پاس لوگ ہیں اور نہ ہی نواز لیگ کے پاس لوگ ہیں اس لئے مولانا فضل الرحمن کو ہائر کیا گیا ۔