اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے دشمن مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے خوش نہیں، حامد میر کاٹویٹ، بڑا دعویٰ کردیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے دشمن
مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے خوش نہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء پہلے کہتے تھے کہ آزادی مارچ ”را“ اور انڈیا کو خوش کرنے کے لئے ہے اور اب کہہ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ اور افغان خفیہ ایجنسی”این ڈی ایس“ سے خطرہ ہے، مطلب پاکستان کے دشمن مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے خوش نہیں، آپ خود ہی اپنی اداؤں پر غور کریں، اس سے قبل محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ اور افغان ایجنسی ’این ڈی ایس‘ جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا کہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کر لیا ہے، سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔