لاہور(نیوزڈیسک)ربیع الاول کا چاند،رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، بارہ ربیع الاول کب ہوگی؟ اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل کمیٹیوں نے ملک بھر سے چاند کی شہادتوں سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا، ملک کے اکثر علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ
سے چاند دیکھنے میں مشکلات پیش آئیں ، تاہم بعد ازاں شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، یکم ربیع الاول 30 اکتوبر کو ہوگی جبکہ جشن عید میلاد النبی بارہ ربیع الاول 10نومبر بروز اتوار بھرور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔زونل کمیٹی اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔