اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ اللہ تعالی ہمارے قائد نوازشریف کو مکمل صحت یاب فرمائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد نوازشریف صاحب کی طبیعت تشویشناک ہے،ان کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم اور مسلم لیگ(ن) کے
کارکنان سے قائد نوازشریف کی مکمل صحت یابی کے لئے دعائیں جاری رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان سے اپیل ہے کہ جشن نہ منائیں اور مٹھائیاں تقسیم نہ کریں، قائد نواز شریف کے لئے دعا کریں۔دوسری جانب نواز شریف کی ضمانت کی خوشی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گیٹ پر صدقے کا بکرا قربان کیا گیا۔