پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

سمندر میں تیل و گیس کی تلاش،کیا واقعی وزیراعظم کو غلط اطلاع دی گئی؟کنوئیں سے کیا حاصل ہوا؟ترجمان نے نے وضاحت کردی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیٹر ولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے ذرائع کے مطابق کیکڑاX-1 میں قدرتی گیس کے ذخائر کی موجودگی سے متعلق ایم ڈی و سی ای او معین رضاخان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔دراصل، معین رضا خان نے قطعاً یہ نہیں کہا کہ اس معاملے کے بارے میں وزیر اعظم کو غلط اطلاع دی گئی تھی کیونکہ اس کنوئیں کو ای اینڈ پی صنعت کے معیار کے مطابق کامیابی کے مناسب امکانات کے ساتھ کھودا گیا تھا۔اگرچہ اس کنوئیں سے بہترین معیار کے

ذخیرے کی توقع تھی تاہم اس سے آبی ذخیرہ حاصل ہوا جس کی بناء پرہائیڈرو کاربن کی تلاش میں حوصلہ شکن نتائج کے باعث اسے ترک کر دیا گیا۔ معین رضا خان 28 اکتوبر کو پی پی ایل کے 68 ویں سالانہ اجلاسِ عام میں خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے 2018-19 میں کمپنی کی ترقی و کامرانیوں کاذکر کیا اور گہرے پانیوں میں آف شور کنوئیں کیکٹراX-1 کی کھدائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔کیکڑا X-1 کی کھدائی انڈس بلاک جی بلاک میں آپریٹر ای این آئی پاکستا ن لمیٹڈ اورایگزون موبائل، دونوں عالمی سطح پر تیل و گیس کی بڑ ی کمپنیوں نے ملک کی دو بڑی کمپنیوں پی پی ایل اور آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکے ساتھ مل کرکی۔کیکڑا X-1 کی کھدائی سے 8 ٹی سی ایف گیس کے ذخائر کے حصول کی بڑی اُمید تھی۔اس حقیقت کے باوجود کہ کیکڑاX-1 ایک دشوار گزارگہرا آف شور کنواں تھا، اسے 12 فیصد ممکنہ کامیابی کی شرح کے ساتھ کامیابی سے کھودا گیا۔پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل دونوں نے پیداوار میں شراکت کے معاہدے اور ای اینڈ پی صنعت کے بہترین طریقہء کار کے تحت مشترکہ آپریٹنگ معاہدے کے مطابق کیکڑا X-1 کے لئے فعال کردار ادا کیا تھا۔اس ضمن میں، ملک کی دونوں کمپنیوں نے ادارہ جاتی اور قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے دیئے گئے طریقہء کاراور فیصلہ سازی پر عمل کیا۔ معین رضا خان نے کہا کہ کیکڑاX-1 سے حاصل ہونے والی اہم معلومات مستقبل میں کھدائی کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…