بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر نے بینکوں سے کھاتے داروں کا ریکارڈ طلب کرلیا،پرائز بانڈ رکھنے والے بھی زد میں آگئے،کھلبلی مچ گئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلقہ تمام معلومات کا تبادلہ کریں۔اس ضمن میں تمام بینکوں کو مراسلہ ارسال کردیاگیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی طرف سے مختلف اکاؤنٹ ہولڈرز کی طرف سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات ابھی تک ایف بی آر کو فراہم نہیں کی گئیں۔چئیرمین ایف بی آر نے مراسلے میں تمام بینکوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں۔ مزید یہ کہ

ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی رقوم انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں ہو رہی۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ بانڈ واشنگ کے تحت ٹیکس ادائیگی کو چھپایا جا رہا ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا۔ کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ اور ریکارڈ کے مطابق ایسی رقوم آف بیلنس شیٹ کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لین دین کے نظام کو ریگولیٹ کرنے کے تحت تمام دولت اور ود ہولڈنگ کو قانون کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔ایف بی آر کے نئے احکامات کے بعد بینکوں میں اکاؤنٹس رکھنے والوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…