اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپتال میں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے ایم ایس نے بچے کے لواحقین کو ایمبولینس دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد غمزدہ والدہ اپنے بچے کی میت کو گھر لے جانے کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقہ مٹھی کے سول ہسپتال میں پیش آیا۔
اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بچے کی میت کو گود میں اٹھائے بھیک مانگنے والی ماں کے گرد سارا منظر دیکھ رہی تھی ، جبکہ غمزدہ ماں راہ گیروں سے بھیک لیتے ہوئے انتہائی افسردہ اور غمزدہ دکھائی دی ۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔