حکومت کی رینجرز بلانے کی تیاریاں ،عمران خان کے مقابلے میں فضل الرحمن اپنے ساتھ کتنے لوگ لا رہے ہیں؟حیرت انگیز دعویٰ سامنے آگیا

29  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی(ف) کا معاہدہ انتظامیہ سے ہوا ہے ، ظاہر ہے وہ انتظامیہ سے ہی ہونا تھا، وزیراعظم نے تو دستخط نہیں کرنا تھے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی(ف) کی جانب سے یہ کہناکہ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بچگانہ بات ہے۔لیکن جے یو آئی کومعاہدے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ رینجرز طلب کی جائے گی کیونکہ ایک دو لاکھ آدمی جب آرہے ہوتے ہیں تو پھر ایسا ہوگا، حکومت بوکھلا ہٹ کا نہیں البتہ دباؤ کا شکار ضرور ہے ۔ ہارون الرشید نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اندر سے تقسیم ہے کیونکہ شہبازشریف نہیں چاہتے کہ اتنا بڑا ہنگامہ ہو، وہ مفاہمت پسند سیاست دان ہیں۔انہوں نے آزادی مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مل کربھی دو لاکھ افراد آجاتے ہیں تو مسئلہ ہوسکتا ہے ، عمران خان اپنے دھر نے میں اتنا لوگ نہیں لا سکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت اچھی نہیں ، اللہ انہیں صحت دے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن والوں میں کرپٹ لوگ ہیں لیکن عمران خان کے آس پاس بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں۔ پیمرا کے حکم نامے کے حوالے سے ہارون الرشید نے کہا اس حکم کی وجہ نا سمجھی ہے ،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ فلاں نہیں جائے گا فلاں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی میڈیا کوکنٹرول کرنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…