منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پشاوربس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آرٹی)منصوبہ میں سیمنٹ کے ناقص بلاکس نصب ،شہریوں کی زندگی داؤ پر لگادی گئی،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاوربس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آرٹی)منصوبہ میں سیمنٹ کے ناقص بلاکس نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ منصوبے کے لئے کام کرنے والے ٹھیکیدار(کنٹریکٹر) نے شہریوں کی زندگی داؤپر لگادی ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی 2018میں مسترد شدہ سیمنٹ گارڈرز حیات آباد میں دوبارہ نصب کردیئے گئے ہیں۔ ریچ تھری کیسیمنٹ گارڈرزدباو تجزیہ کے دوران ٹوٹ گئے تھے۔ سابق ڈی جی پی ڈی اے اور بی آرٹی کنسلٹنٹ نے ٹھیکیدار کو

گارڈرزتبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن پی ڈی اے کی نئی انتظامیہ نے اب اس کی اجازت دے دی۔کنسلٹنٹ کے ایک مراسلہ کے مطابق ناقص گارڈرز کے کسی بھی نتائج کی ذمہ داری کنٹریکٹرپر عائد ہوگی۔ ترجمان پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق گارڈرز کا دوبارہ معائنہ کرنے کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ٹھیکہ دار کو پابند کیا گیا ہے کی ایک سال تک اس کی نگرانی کی جائے گی اور ہرقسم کی ذمہ داری اس پر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…