لاہور(این این آئی)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی سے ایف نائن گراؤنڈ میں جلسے کامعاہدہ ہوگیاہے، مولانا فضل الرحمان کا دھرنا آئین و قانون کے دائرے میں رہے گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ فی الحال ٹائم فریم نہیں دے سکتے لیکن وہ جلد واپس چلے
جائیں گے، دھرنے اور جلوسوں سے یقینا لوگ پریشان ہوتے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ آصف زرداری اورشاہدخاقان عباسی کا تو پتانہیں البتہ نوازشریف واقعی بیمارہیں،میڈیکل بورڈ کیمطابق نوازشریف کاعلاج پاکستان اورباہرکہیں بھی ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان میں علاج کی جوسہولت ہے وہ ملنی چاہیے، ان کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی سفارشات پرعمل کیاجائیگا۔