اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کو مبینہ طور پر 2016ءمیں دی گئی رشوت،امریکہ نے بھی تحقیقات شروع کردیں،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے ابراج گروپ کے بانی کے خلاف پاکستان میں سینئر سیاستدانوں کو رشوت دینے بارے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، رواں سال دبئی کی نجی کمپنی ابراج کے بانی اور چیف ایگزیکٹو عارف نگوی کو برطانیہ سے گرفتار کیاگیا اور ان کے منیجنگ ڈائریکٹر مصطفی عبدالودود کو نیویارک کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ اپنے بیوی بچوں سمیت ٹھہرے ہوئے تھے، لندن پولیس نے اپریل میں ابراج گروپ کے بانی کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھا،

امریکی پراسیکیوٹرز نے اس پر دھوکہ دہی کے الزامات لگائے، ابراج گروپ 2018ء میں تقریباً دیوالیہ ہو گیا تھا، اس سے قبل اس کا شمار دبئی کی بڑی کمپنیوں میں ہوتا تھا، بعد ازاں عارف نقوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، اس کے بعد امریکی پراسیکیوٹر نے ان پر پاکستانی سیاستدانوں کو رشوت دینے کا الزام عائد کیا ہے، فی الحال استغاثہ کی توجہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کو مبینہ طور پر 2016ء میں دی گئی رشوت بارے تحقیقات کرنا ہے۔ اس دوران عارف نقوی حکومت سے چینی کمپنی کو بجلی کی تقسیم بار ے تعاون چاہتا تھا، عارف نقوی کے انویسٹرز امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی حکومت، دی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور بینک آف امریکہ تھے، اس کے علاوہ وہ فاؤنڈیشن آف انٹرپول، دی گلوبل پولیس ایجنسی کے فنڈ ریزنگ بورڈ میں شامل تھا، ان پر عالمی بینک اور بل اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن نے کمپنی کے فنڈز کو غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا، ان تمام الزامات کی عارف نقوی نے تردید کی۔ اس کے علاوہ شریف برادران نے بھی ابراج گروپ سے کسی بھی قسم کی معاشی ڈیل کی تردید کی ہے، ان کے وکیل کے مطابق ان سے امریکی پراسیکیوٹرز نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ موجودہ پرائم منسٹر عمران خان کا بہترین دوست ہے، عارف نقوی نے برطانوی پولیس کو بتایا کہ وہ ان کے بہت پرانے دوست ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عارف نقوی کے بارے کہا تھا کہ انہوں نے عمران خان کی 2013ء کے الیکشن مہم کے دوران دو تہائی رقم خرچ کی تھی۔

یاد رہے کہ ابراج گروپ مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں سب سے بڑا سرمایہ کار گروپ تھا۔ 2002ء میں قائم اس گروپ کے 25 ممالک کے ساتھ ساتھ دبئی، استنبول، میکسیکو سٹی، ممبئی، نیروبی اور سنگاپور میں ریجنل دفاتر ہیں۔پوری دنیا میں گروپ کی 17 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری تھی جس میں 2017 ء کے اختتام تک کمی آتی گئی اور یہ 3 عشاریہ 8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی اور اس کی وجہ سرمایہ کاروں کی بے اعتمادی بنی جن میں عالمی بینک اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔دونوں اداروں نے بھارت، پاکستان اور نائیجریا میں سکول اور ہسپتالوں کے قیام کے لیے فنڈز فراہم کیے تھے، عارف نقوی پر الزام ہے کہ دونوں اداروں کے فنڈ ابراج گروپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے جس کے بعد عارف نقوی کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے گئے اور سرمایہ کاروں کو اس سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…