بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی کچھ دستاویزات نکالنے کی درخواست منظور کی، خواجہ آصف نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے

کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا حکم اسی عدالت نے دیا تھا، کیا خواجہ آصف کو اس بینچ پر اعتراض تو نہیں۔ وکیل خواجہ آصف علی شاہ گیلانی نے کہاکہ خواجہ آصف کو آپ کے کیس سننے پر کوئی اعتراض نہیں،2012 سے عمران خان کا ہرجانہ کیس زیر التوا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا ابھی تک زیرالتوا ہے؟ عدالت نے کس سٹیج پر کہا یہ دستاویزات متعلقہ نہیں۔کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔خواجہ آصف نے شوکت خانم اور فارن فنڈنگ کے حوالے سے 2012 میں عمران خان پر الزامات لگائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…