منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اس ضمن میں ہوٹل میریٹ سے پاک سیکریٹریٹ تک جانے والی سڑک کا ایک حصہ بھی بند کردیا گیا۔آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ملک کے دیگر صوبوں، شہروں اور قصبوں سے بھی قافلے مرکزی قافلے کے ساتھ مل کر طے شدہ پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر کو سہ پہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے تمام ممکنہ حفاظتی

اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کوئی بھی سماج دشمن عنصر ہونے والی بھیڑ بھاڑ سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔پولیس سمیت سیکورٹی کے حوالے سے دیگر تمام متعلقہ ادارے اس وقت چوکنا ہیں اور وہ جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔آزادی مارچ کے حوالے سے رہبر کمیٹی اور اسلام آباد کی ضلعی کمیٹی کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت شرکائے مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے،معاہدے کی پاسداری کی یقین دہانی دونوں اطراف سے کرائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…