لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک قاری بچے کو قرآن پاک پڑھا رہا ہے لیکن اسے کوئی خوف خدا بھی نہیں، وہ قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ انتہائی غلیظ کام بھی کر رہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں اور اس قاری کو انتہائی برا بھلا کہہ رہے ہیں،
اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، مدرسے جانے والے طالب علموں سے اس طرح کے غلیظ واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں، اس شخص کی ان حرکات نے استاد کے تقدس کو بھی پامال کر دیا ہے، وہ بے شرمی اور تمام اخلاقی حدیں پار کر گیا ہے، ویڈیو سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ شخص بچے کے گھر پڑھانے آیا ہوا ہے، اب آپ تصور کریں کہ ایک بچہ اپنے گھر ہی محفوظ نہیں توباہر بچے ایسے انسان نما جانور وں سے کیسے محفوظ رہتے ہوں گے۔ مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، غرض سوشل میڈیا پر جہاں اس شخص کو برا بھلا کہا جا رہا ہے وہاں والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے کڑی نگاہ رکھنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔ کئی صارفین تو اس شخص کا تعلق جمعیت علماء اسلام (ف) سے جوڑ رہے ہیں لیکن اس میں کوئی حقیقت ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک قاری بچے کو قرآن پاک پڑھا رہا ہے لیکن اسے کوئی خوف خدا بھی نہیں، وہ قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ انتہائی غلیظ کام بھی کر رہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں اور اس قاری کو انتہائی برا بھلا کہہ رہے ہیں، اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں