سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ کو صحت کی خرابی کے بعدامراض قلب اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب)سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سیدخورشید شاہ کو امراض قلب اسپتال داخل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے
کیلئے منتقل کیا گیا۔خورشید شاہ کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلزپارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور شوگرکے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔