بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

میں نے کبھی زندگی میں پاک فوج کو سلام نہیں کہا،ان کے گریبان ہمارے ہاتھوں سے دور نہیں،گرفتاری سے پہلے مفتی کفایت اللہ نے پاک فوج کو کیا دھمکی دی؟ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کی ایک ایسی نئی ایجاد ہیں کہ اس کے بارے میں آدمی کوئی جامع تبصرہ نہیں کر سکتا، 106مرتبہ عمران خان نے اپنی بات واپس لی ہے ،الفاظ تو اچھے نہیں ہیں ۔۔۔’’اپنا تھوکا ہوا چاٹا ہے‘‘

لیکن میں اس بات پر بہت خوش ہوں کہ انہوں نےیہ بات واپس نہیں لی ہے ،انہوں نے کہا کہ آپ آئوہم آپ کو کنٹینر دینگے ، اگر بھٹو کی طرح ڈٹا ہوتا تو ہمارا کام ذرا مشکل ہو جاتا،اب ان کا بیان آیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دینگے اس کا مطلب ہے وہ ضرور استعفیٰ دینگے،استعفیٰ نہیں دونگا کا یوٹرن کیا ہے ؟مطلب وہ استعفیٰ دے دینگے،انہوں نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان جانے والے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں عوام کی حکومت کو برداشت نہیں کیا گیا، جو لوگ برداشت نہیں کرتے انہیں کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ،یہ بھی حالات کا جبر ہے ، ان کا اصل نام جرنیل ہے،بارڈر پر لڑنے والا فوجی میرے لئے قابل احترام ہے لیکن ایک فوجی ہے جو کہ سیاسی ناپ تول کرتا ہے ،یہ تو قابل احترام نہیں ہے ،لوگوں کی سائیکی عجیب ہے وہ کہتے ہیں پاک فوج کو سلام ،بھئی اس میں پتہ تو کرو کوئی چور تو نہیں،اگر سیاسی آدمی چور ہے تو کہا جاتا ہے چور چور چور اور اگرکوئی ملٹری کا آدمی چور ہے تو انہیں کوئی چور نہیں کہتا۔میں نے قطعاً زندگی میں پاک فوج کو سلام نہیں کہا،میں نے کہا پاک فوج میں جو پاک ہے اسے سلام ،میں بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عوامی نمائندے کے طور پرفوج کے دربار پر سر نہیں جھکایا۔۔۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھئے۔

اس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے صبح چار بجے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔مفی کفایت اللہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے ،ذرائع نے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او ایکٹ کے تحت مانسہرہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کو سیکٹر ای الیون تھری طوبی مسجد سے گرفتار کیا گیا جس کی وجہ اداروں کے خلاف بیانات بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب اسلام ا?باد پولیس حکام نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری سے اسلام آباد پولیس کا کوئی تعلق نہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ کسی اور صوبے کی پولیس نے گرفتاری کی ہو اس حوالے وفاقی پولیس کے علم میں نہیں لایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…