راولپنڈی (آن لائن)صوبائی حکومت نے جمعیت علما اسلام (ف)کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لئے سپیشل برانچ کو کارکنان اور قائدین کی گرفتاری کے لئے الرٹ کردیاہے تاہم آزادی مارچ سے قبل راولپنڈی میں گرفتاریوں کا معاملہ مذاکرات سے مشروط رکھا گیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں راولپنڈی میں گرفتاریوں کا
عمل شروع ہوجائے گاذرائع کے مطابق سوبائی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرسپیشل برانچ نے 200 سے زائد کارکنان اور قائدین کی فہرستیں تیار کرلی ہیں جس کے تحت سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے فہرستوں کے مطابق قائدین اور کارکنان کی نقل و حمل مانیٹر نگ تیز کر دی ہے سپیشل برانچ کی رپورٹ پرضلعی پولیس کی جانب سے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔