منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارے افسر کو کہا گیا کیا آپ گارنٹی دیں کہ منگل تک نوازشریف کا انتقال نہیں ہوگا؟اگر انہیں ضمانت مل سکتی ہے تو جیل میں موجود ٹی بی یا کینسر کے مریضوں کو کیوں نہیں مل رہی، اٹارنی جنرل نے کھری کھری سنادیں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف کو اس حالت میں ضمانت مل سکتی ہے تو جیل میں موجود ٹی بی یا کینسر کے مریضوں کو کیوں نہیں مل رہی۔ ہفتہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کیلئے دائر ہنگامی درخواست پر عدالتی کارروائی پر انور منصور کا کہنا تھا کہ

عدالتی کارروائی جیسے چلی، مجھے اس پر افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا کہ نوازشریف پنجاب حکومت کی تحویل میں ہیں، فیڈریشن کو نوٹس ملا نہ ہی وفاقی حکومت اس کیس میں فریق تھی، کیس سے متعلق حکومت کو علم ہی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دوپہر 2 بجے نوٹس ملا کہ 4 بجے پیش ہوجائیں، نوازشریف کے کیس میں نیب فریق تھی لیکن ہمارے افسر کو کہا گیا کیا آپ گارنٹی دیں کہ منگل تک نوازشریف کا انتقال نہیں ہوگا؟ زندگی اورموت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔انور منصور کے مطابق ہم کیس میں فریق نہیں، اگر نوٹس آیا تو عدالت جائیں گے، کیس میں ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر نوازشریف کو اس حالت میں ضمانت مل سکتی ہے تو جیل میں ٹی بی یا کینسر میں مبتلا شخص کو کیوں نہیں مل رہی؟ نوازشریف کیلئے شریف میڈیکل سینٹر سے ڈاکٹرز آتے تھے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عدالت میں گارنٹیاں مانگی گئیں کہ گارنٹی دیں، ڈاکٹر علاج کی تو گارنٹی دے سکتا ہے، زندگی کی اور شفا کی اللہ کے سوا کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…